بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کسی کو انتہاءپسندی اور لاقانونیت کی آگ نہیں بھڑکانے دیں گے، مرتضی سولنگی

اسلام آباد(ممتازنیوز)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی سے پاکستان علماءکونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی نے ملاقات کی ہے۔ مولانا طاہر اشرفی نے مرتضی سولنگی کو نگران وفاقی وزیر اطلاعات کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک پیش کی ۔نگران وزیراطلاعات مرتضی سولنگی سے مولانا طاہر اشرفی نے سانحہ جڑانوالہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔مرتضی سولنگی نے کہا کہ نگران وزیراعظم نے جڑانوالہ واقعے کی شدید مذمت کی ہے، ایسے رویے برداشت نہیں کریں گے۔متاثرہ گرجا گھروں اور متاثرہ شہریوں کے مکانات کی تعمیر وبحالی کاعمل جاری ہے۔نگران حکومت آئین اور قانون کے مطابق تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ پر یقین رکھتی ہے۔

نگراان وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے مولانا طاہر اشرفی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو انتہاءپسندی اور لاقانونیت کی آگ نہیں بھڑکانے دیں گے، اقلیتوں خاص طورپر مسیحیوں نے قیام پاکستان میں اہم کردار ادا کیا۔

مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ میں ملوث افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی پرنگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کے فوری اقدامات قابل تعریف ہیں۔