بھارت میں ایک بیٹے نے اپنی والدہ کو شادی کیلئے لڑکی ڈھونڈنے میں ناکامی پر قتل کر ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست تلنگانہ کے بندہ میلرام گاؤں میں پیش آیا جہاں بیٹے نے 45 سالہ والدہ پر شادی کیلئےلڑکی ڈھونڈ دینے میں ناکامی پر اینٹوں سے بہیمانہ تشدد کیا اور پھر گلا کاٹ کر قتل کردیا۔
بھارتی پولیس کے مطابق قتل ہونے والی خاتون کی بیٹی کی جانب سے پولیس کو شکایت درج کی گئی ہے جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیٹے سمیت ایک رشتہ دار کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو اینٹ کے ذریعے مارا پیٹا گیا اور پھر پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے خاتون کا گلا کاٹ کر اس کی ٹانگیں بھی کاٹ دی گئیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔









