بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کے سینئرسرکاری عہدیداران کے موبائل فون ہیک کرنے اور حساس معلومات کے حصول کی کوشش بے نقاب

اسلام آباد(ممتازنیوز)سیکیورٹی اداروں کی جانب سے حکومت کے سینئرسرکاری عہدیداران کے موبائل فون ہیک کرنے اور حساس معلومات کے حصول کی کوشش بے نقاب ہوگئی۔ملوث عناصر کی سینئرسرکاری عہدیداران کے نام پر سرکاری افسران و بیوروکریسی سے حساس معلومات کے حصول کی مزموم کوشش کی گئی۔اس کے لئے واٹس ایپ پر موبائل ہیکنگ لنک بھیج کر معلومات کے حصول کی بھی کوشش کی گئی۔ حکومت کی تمام سرکاری افسران کو چوکنا رہنے اور ایسے کسی بھی میسیج کا جواب نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ افسران کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ ایسا موبائل پیغام موصول ہونے پر فوری طور پر کابینہ ڈویژن کو اطلاع دی جائے۔پاکستان کے سیکیورٹی ادارے اس معاملے میں پوری طرح الرٹ ہیں۔