فیصل آباد(ممتاز نیوز)چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے ورنہ ایسا احتجاج کیا جائے گا جس سے عوام کو فوری ریلیف مل جائے گی ۔ فیصل آباد میں نماز جمعہ کے اجتماع میں ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ مہنگی کے اس دور میں غریب عوام گھر کا نظام چلائیں یا بجلی کے بل ادا کریں ، بجلی کے بلوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں حکومت فوری طور پر عوام کو ریلیف دے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو سڑکوں پر آئیں گے اور ایسا احتجاج کریں گے کہ جس سے عوام کو فوری ریلیف مل جائے گا ۔
بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ نامنظور، مرکزی علماء کونسل کی احتجاج کی دھمکی








