بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اعتزاز احسن بھی شریک

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی زیر صدارت پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، اعتزاز احسن اور دیگررہنما شریک ہیں، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پرغور کیاجارہا ہے۔

واضح رہے کہ معروف قانون دان اعتزاز احسن مختلف ٹی وی شوز اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے اتحادی جماعت کی حکومت پر تنقید کرتے نظر آتے رہے ہیں اور انہیں پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کی جانب سے شوکار نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا، بعد ازاں پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے قائم مقام صدر نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ معروف قانون دان اور پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن کی بھی پارٹی رکنیت خارج کردی گئی ہے۔