اسلام آباد(ممتاز نیوز)آغوش کالج مری کی اکیڈیمک کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ایئر وائس مارشل (ر) خداداد خان کی زیر صدارت آغوش کالج مری میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ایئر مارشل (ر) فاروق حبیب ،نیشنل ڈائیریکٹر آغوش ہومز ایئر وائس مارشل (ر) ارشد ملک ،ممبر بی او جی بریگیڈیئر (ر) مقصود الحسن ، پرنسپل لارنس کالج مری بریگیڈئیر (ر) مجاہد عالم ، سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب نمیر احمد مدنی ،پرنسپل آغوش کالج مری اعظم خان اور وائس پرنسپل آغوش کالج مری وقارحسن نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد آغوش کالج مری کے تدریسی امور کا جائزہ،معیار تعلیم میں مزید بہتری کے لیے منصوبہ بندی،نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کی صورت حال پر مشاورت، تربیت اساتذہ کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا، داخلہ ٹیسٹ 2024 کے حوالے سے غور و خوض اور دیگر اہم امور پر گفت و شنید کرنا تھا۔
آغوش کالج مری کی اکیڈیمک کمیٹی کا اجلاس،معیار تعلیم میں مزید بہتری سمیت دیگر امور پر گفتگو








