بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

‏بجلی کے بلوں سے تنگ مظاہرین کے خطرے کے پیش نظر آئیسکو نے پولیس طلب کر لی

اسلام آباد(اصغر چوہدری) بجلی کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کے بعد ملک کے مختلف حصوں سے احتجاج کی ملنے والی اطلاعات کے بعد اسلام آباد الیکڑک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے بجلی کے دفاتر و تنصیات پر پولیس کی تعنیاتی کے لیئے کمشنر راولپنڈی کو مراسلہ ارسال کردیا ۔ روزنامہ ممتاز کو دستیاب مراسلے کے مطابق جمعہ کو کمشنر راولپنڈی کے نام بھجواے گے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین گروپ اور ہجوم کی صورت میں بجلی کے دفاتر میں آ رہے ہیں اور بجلی بلوں کے حوالے سے احتجاج بھی کر رہے ہیں ایسے میں خدشہ ہے کہ کہیں ہجوم پرتشدد رخ نہ اختیار کر لے ،آئیسکو ملازمین میں بھی بے چینی پھیل رہی ہے ،لہذا آئیسکو کے راولپنڈی ریجن کے دفاتر میں حفاظت کے لیئے پولیس تعنیات کی جائے ۔ذرائع کے مطابق مزکورہ مراسلہ کمشنر راولپنڈی کے دفتر میں رسیو کروا لیا گیا ہے جس پر ڈائری نمبر بھی لگا دیا گیا ہے ۔دوسری جانب بجلی کے ہوشربا بل آنے کے باعث ملک کے مختلف شہروں اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی حدود میں احتجاج بھی جاری ہے جبکہ سوشل میڈیا کے مختلف ٹولز کو استعمال میں لاتے ہوئے بجلی صارفین اپنے غم و غصے کا اظہار بھی کر رہے ہیں ۔