اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف ٹوئٹر پر مہم شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے جاری مہم میں پی ٹی آئی کے دیگر آفیشل ہینڈل بھی شرکت کر رہےہیں،پی ٹی آئی کی چیف جسٹس کے خلاف مہم ملک سے باہر بھی جاری ہے ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور انصاف پسند جج میں فرق!#عامر_فاروق_بےنقاب #عمران_خان_کو_انصاف_دو pic.twitter.com/OFKkLDsrxw
— PTI (@PTIofficial) August 26, 2023
Hassan Niazi has still not been presented in court after his abduction on 13th August. Due process and law must be followed, continuing violations of human rights is not tolerable!#ReleasePoliticalPrisoners #عامر_فاروق_بےنقاب pic.twitter.com/EIzlmuZgaz
— PTI (@PTIofficial) August 26, 2023
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سے عوام کے چند اُصولی سوالات#عامر_فاروق_بےنقاب #عمران_خان_کو_انصاف_دو pic.twitter.com/mk5DKsZ7qF
— PTI (@PTIofficial) August 26, 2023
چیف جسٹس کے دفاع میں ماہرین قانون سامنے آگئے۔قانونی ماہرین نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیا مہم سے متعلق پی ٹی آئی کا پول کھول دیا۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف مہم میں دوہرے معیار کا الزام لگایا، یہ مہم صرف پاکستان سے نہیں بلکہ پوری دنیا سے چلائی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا مہم امریکا، کینیڈا اور برطانیہ سمیت دیگر ملکوں سے چلائی جا رہی ہے جس کے لیے منظم مہم میں قابل اعتراض ہیش ٹیگ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
قانونی ماہرین کے مطابق سوشل میڈیا مہم میں مختلف پوسٹرز اور ویڈیوز بھی استعمال کی جا رہی ہیں۔
اس حوالے سے راجہ خالد ایڈوکیٹ نے کہا کہ ججز پر حملے انتہائی افسوس اور شرمناک ہیں،جو جج پی ٹی آئی کی ڈکٹیشن پر نہیں چلتا اس کا مقدر گالم گلوچ ہو جاتا ہے۔
ماہر قانون اشتر اوصاف نے کہا کہ کچھ دنوں سے انتہائی زور سے ججز کے خلاف مہم چلائی گئی،ججز کو ایسی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا









