اسلام آباد(ممتازنیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کی کاوشوں اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی خصوصی دلچسپی کے باعث، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے ملتان میں جنوبی پنجاب کے پہلے کیڈٹ کالج کی منظوری دےدی ہے ۔منصوبے کے لئے باقاعدہ 1 ارب 91 کروڑ روپے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ یہ کیڈٹ کالج موضع عالمگیر بہاولپور سکھاں میں موجود919 کنال 6 مرلہ اراضی پر تعمیر کیا جائے گا۔اس منصوبےکی منظوری پراونشنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی جو کہ چئیرمین پی اینڈ ڈی پنجاب کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹنمنٹ جنوبی پنجاب اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اس کیڈٹ کالج کے منصوبے سے جنوبی پنجاب کے سٹوڈنٹس کو پروفیشنل تعلیم و تربیت کے لئے اعلیٰ معیار کی درسگاہ میسر آسکے گی۔
پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے ملتان میں جنوبی پنجاب کے پہلے کیڈٹ کالج کی منظوری دےدی








