نئی دہلی: بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار شاہ رخ خان کو ویڈیو گیم سے متعلق اشتہار میں کام کرنا مہنگا پڑ گیا، اشتہار پر ناراض شہری معروف اداکار کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے پہنچ گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اداکار شاہ رخ خان نے ویڈیو گیم سے متعلق ایک اشتہار بنایا ہے جس پر ان کے خلاف شدید رد عمل سامنے آیا اور ایک مرتبہ پھر سے تنازع میں گھر گئے ہیں۔
اشتہار پر ناراض شہریوں نے بالی ووڈ کنگ کے ممبئی میں واقع گھر ”منت“ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے باعث کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے ان کے گھر کے باہر پولیس کی نفری تعینات کرنا پڑی۔
خیال رہے کہ شاہ رخ خان نے ایک آن لائن گیمنگ ایپلیکیشن کےلیے اشتہار میں کام کیا ہے جس میں انہوں نے آن لائن گیمنگ کو فروغ دیا ہے۔
نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے ادارے نے اسے نوجوانوں میں منفی تاثر جانے کی وجہ قرار دیا۔









