بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نازش جہانگیر بھارتی اداکارہ ’کریتی سینن’ سے مشابہہ قرار

پاکستانی خوبرو اداکارہ اور ماڈل نازش جہانگیر کو  بھارتی اداکارہ کریتی سینن سے مشابہہ قرار دے دیا گیا۔

حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والا جیو ٹیلی ویژن کا مقبول ترین ڈرامہ ’جن زادہ’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن منعقد کیا۔

اس سیشن میں چھٹی کے دن کا بھرپورفائدہ اُٹھاتے ہوئے پرستاروں نے اپنی شرکت کو یقینی بنایا اور دلچسپ سوالات کو سوشل میڈیا کی زینت بنادیا۔

نازش جہانگیر بھارتی اداکارہ ’کریتی سینن’ سے مشابہہ قرار

سیشن میں کنچیلی آنکھوں اور خوبصورت آواز کی مالک اداکارہ نے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

ایک صارف نے سوال کرتے ہوئے اداکارہ سے جلد تعمیر ہونے والی مسجد کاپوچھا، جس کے جواب میں  نازش کا کہنا تھا کہ ’ابھی عطیے کا عمل شروع نہیں ہوا بہت جلد اس خبر سے آگاہ کیا جائے گا۔

لگے ہاتھوں ایک اور مداح نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائی کا سوال بھی کر ڈالا جس کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کی رہائی بہت جلد ہوگی انشااللہ۔’

نازش جہانگیر بھارتی اداکارہ ’کریتی سینن’ سے مشابہہ قرار

ساتھ ہی ایک صارف نے اداکارہ کی خوبصورتی سے متاثر ہوتے ہوئے لکھا کہ ’پتہ نہیں اگر کبھی کسی نے آپ کو بتایا ہو کہ آپ بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن سے بہت ملتی ہیں۔’

جواب میں اداکارہ نے ایک لفظ میں پورا جملہ بیان کردیا کہ ’ہرکوئی’۔

آخر میں اداکارہ کا اپنے مداحوں کو معنی خیز مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میرا اپنے مداحوں کو مشورہ ہے کہ ہمیشہ اپنے آپ سے سچے رہیں، اپنے جذبوں کی پیروی کریں،اور اپنے خوابوں پر یقین کرنا کبھی نہ چھوڑیں۔ اپنے آپ کو مثبت اثرات سے گھیر لیں اور خطرات مول لینے سے کبھی نہ گھبرائیں۔ یاد رکھیں، آپ ہمیشہ وہ چیزیں صاحل کر سکتے ہیں جس کیلئے آپ جدوجہد کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ بے شمار پاکستانی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے سبب مداحوں کے دلوں میں راج کرتی ہیں۔