بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انتخابی عمل پر مشاورت: ایم کیو ایم وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

آئندہ عام انتخابات پر مشاورت کے لئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات جاری ہے۔

ایم کیو ایم وفد فاروق ستار کی سربراہی میں الیکشن کمیشن دفتر اسلام آباد پہنچا ہے، وفد میں جاوید حنیف اور زاہد ملک بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں حلقہ بندیوں، انتخابی فہرستوں کی تیاری سمیت دیگر معملات پر مشاورت کی جا رہی ہے جب کہ ایم کیوایم وفد نے پرانی حلقہ بندیوں پر تحفظات اور نئی سے متعلق تجاویز دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان وفد کی جانب سے چیف الیکشنر کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات میں انتخابی فہرستوں سے متعلق تحفظات بھی سامنے رکھے جائیں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات پر مشاورت کے لئے سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا ہے، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور جے یو آئی وفود چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کر چکے ہیں۔