اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف الیکشن کمشنر کا صدر مملکت سے ملاقات سے انکار کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کی تاریخ کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کیلئے خط تحریر کیا تھا، چیف الیکشن کمشنر نے صدر مملکت کے خط کے باوجود ملاقات نہ کی،چیف الیکشن کمشنر کا ملاقات سے انکار غیر آئینی قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔









