لاہور(ممتازنیوز )آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نےکہاکہ سانحہ جڑانوالہ کے تانے بانے دشمن ایجنسی سے ملتے ہیں ، جولوگ دشمن کے آلہ کار بنے ہیں انہیں کیفر کردارتک پہنچائیں گے،توہین قرآن کرنے والوں کانیٹ ورک ختم کردیا،سرگودھا اورجڑانوالہ واقعہ کے ذمہ داروں کوگرفتارکرلیاہے ،پیر کولاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہاکہ مسلمانوں کومسیحی بھائیوں سےلڑانے کی کوشش کی گئی ،متاثرہ گرجاگھروں کی ازسرنوتعمیر بھی جاری ہے ،سانحہ جڑانوالہ کے تین مرکزی ملزمان سمیت بیشتر افراد کوگرفتار کرلیاہے ۔
آئی جی پنجاب نے کہاکہ ہم اپیل کرتے ہیںکسی سازش کے آلہ کار نہ بنیں ،ہم ایسے واقعات میں ملوث کسی کے ساتھ رعایت نہیں کریں گے ،علما ء امن کمیٹیاں اورانسانی حقوق کی تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پراکٹھی ہوجائیں ،سانحہ جڑانوالہ میں 180لوگوں کی گرفتار ی کی ہے
سانحہ جڑانوالہ کے تانے بانے دشمن ایجنسی سے ملتے ہیں،عثمان انور








