بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محمد حفیظ کی شانداربیٹنگ سے چارجرز یوایس ماسٹر ٹی 10 چیمپئن بن گئی

 

فلوریڈا : ٹیکساس چارجرز نے یو ایس ماسٹرز ٹی 10 کے فائنل میں نیو یارک واریئرز کوشکست دیکر افتتاحی ایڈیشن کی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیو یارک واریئرز نے اوپنر کامران اکمل کو پہلی گیند پر کھودیا، اس کے بعد تلکارتنے دلشان اور رچرڈ لیوی نے ٹیم کو مستحکم کیا۔ دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 30 رنز کی شراکت قائم کی ۔ لیوی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
دلشان 18 رنز بناکر پویلین لوتے اس کے بعد مصباح الحق نے شاہد آفریدی کا ساتھ دیا تاہم شاہد آفریدی ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ احسان عادل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
کپتان 7 ویں اوور میں صرف 5 رنز کا اضافہ کرسکے اور عبدالرزاق (3) آٹھویں اوور میں آؤٹ ہو گئے اور اسکور 6 وکٹوں پر 62 رنز تھا۔ اس کے بعد جوناتھن کارٹر نے وارئیرز کی جانب سے 3 چھکے اور اتنے ہی چوکے لگائے اور ٹیم کو مقررہ 10 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز تک پہنچا دیا۔
جواب میں ٹیکساس چارجرز نے دوسرے اوور مختار احمد کی وکٹ 6 رنز پر گنوا دی۔ تاہم تجربہ کار محمد حفیظ کے ساتھ کپتان بین ڈنک بھی موجود تھے اور ان دونوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
محمد حفیظ شاندار فارم میں ہیں اور ڈنک کے ساتھ مل کر 46 رنز کی شراکت قائم کرکے چارجرز کو کامیابی کے قریب پہنچادیا۔ ڈنک 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم محمد حفیظ ڈتے رہے۔ آدھا فاصلہ طے کرکے چارجز 2 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنزبناچکے تھے۔ اس کے فورا بعد حفیظ 46 اور ڈیرن اسٹیونز 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے
آخری اوور میں شاہد آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کرکے چارجرز کو مقررہ 10 اوورز میں 92 رنز پر آؤٹ کردیا جس کی وجہ میچ سپر اوور میں داخل ہوگیا۔
سپر اوور میں چارجرز نے پہلے بیٹنگ کی اور مختار احمد نے نے دو چھکے لگائے یوں ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 15 رنز بنائے۔
جواب میں شاہد آفریدی اور جوناتھن کارٹر نے آغاز کیا اور دونوں نے جارحانہ بیٹنگ کی تاہم وہ اس اوور میں 13 رنز ہی بناسکے۔ اور یوں ٹیکساس چارجز چیمپئن قرار پائی۔