اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایوان وزیراعظم میں اہم ملاقات کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے درمیان ملاقات میں قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔









