بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سائفر کیس؛ اسد عمر کی 14ستمبر تک ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد نے سائفر کیس میں اسد عمر کی 14ستمبر تک ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کردی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق  سیکرٹ ایکٹ عدالت میں سائفر سے  متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اسد عمر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ، ایف آئی اے کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے ،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسدعمر کو ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہونے کا حکم  دیدیا،وکیل صفائی بابراعوان نے بتایا اسد عمر دوبار ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہو چکے ہیں ۔

عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 14ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔