بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عراق میں ایرانی زائرین کی بس ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 9 افراد جاں بحق

عراق کے شہر ناصریہ میں ایرانی زائرین کی بس ٹرک سے ٹکرانے کے حادثے میں 9 ایرانی زائرین جاں بحق ہوگئے۔

عراقی حکام کے مطابق ایرانی زائرین بس حادثے میں 9 افرادجاں بحق اور 31 زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پیر کے روز ایرانی زائرین کی بس عراق کے شہر کربلا جا رہی تھی۔