بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موٹروے پولیس نے 3لاکھ روپے کا گمشدہ موبائل تلاش کرکے مالک کے حوالے کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹروے پولیس نے 3لاکھ روپے کا گمشدہ موبائل تلاش کرکے مالک کے حوالے کردیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق شہری عمر پشاور سے اسلام آباد بذریعہ موٹروے سفر کرتے ہوئے چارسدہ کے قریب ٹائر چیک کرنے رکا،شہری کا موبائل وہاں گر گیا لیکن اسے پتہ نہ چلا اور سفر جاری رکھا،یاد آنے پر راستے میں موٹروے پولیس موبائل سے مدد طلب کی،اطلاع پر موٹروے پولیس نے موبائل فون کی تلاش شروع کردی، موٹروے پولیس نے موبائل فون تلاش کرکے مالک کو اطلاع دیدی مالک نے بیٹ آفس آکر اپنا موبائل وصول کیا اور موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا،ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی موٹروے نارتھ زون نے افسران کو شاباش دی۔