بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کی چیئرمین پی ٹی آئی کی 6کیسز میں عدم پیروی پر ضمانتیں خارج کرنے کیخلاف درخواست پر اعتراضات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سیشن کورٹ کی جانب سے 6کیسز میں عدم پیروی پر ضمانتیں خارج کرنے کیخلاف درخواست پر اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیشن کورٹ کی جانب سے 6کیسز میں عدم پیروی پر چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل چیئرمین پی ٹی آئی سلمان صفدر عدالت کے سامنے پیش ہوئے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ سیشن کورٹ نے 6مقدمات میں میرٹ کو نہیں دیکھا،اٹک جیل سے عدالت چیئرمین پی ٹی آئی کو بلا بھی سکتی تھی،ڈیوٹی جج نے ہماری درخواست نہیں دیکھی اور ضمانت عدم پیروی پر خارج کر دی۔

وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ سپریم کورٹ نے کوئٹہ کیس میں ہماری حفاظتی ضمانت میں توسیع کی،ہم نے سپریم کورٹ کا آرڈر سیشن کورٹ کے سامنے رکھا لیکن انہوں نے نہیں دیکھا،وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ توشہ خانہ کیس میں آج فیصلہ آنا ہے ہمیں خدشہ ہے ضمانت ہونے پر گرفتاری ہو جائے گی،اعتراض میں یہ سوال اٹھایا گیا کہ وہی ضمانت قبل از گرفتاری سنی جائے گی یا نئی ہو گی؟ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستیں زیرالتوا رہیں گے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کر دی،عدالت نے کہاکہ قابل سماعت ہونے کا معاملہ میں جوڈیشل سائیڈ میں دیکھوں گا، آرڈر پاس کریں گے،وکیل سلمان صفدر نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست کی،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ اس حوالے سے میں آرڈر پاس کر دوں گا،میرے علم کے مطابق فیملی کو منگل اور وکلا کی جمعرات کو ملاقات کا شیڈول ہے۔