اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف کیس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ گڈ ٹو سی یو، امید ہے ایسا کہنے پر مجھے نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت ہوئی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بنچ کا حصہ ہیں،چیف جسٹس نے وکیل خواجہ حارث اور حکومتی وکیل مخدوم علی خان کو روسٹرم پر بلا لیا۔
چیف جسٹس نے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ گڈ ٹو سی یو، امید ہے ایسا کہنے پر مجھے نشانہ نہیں بنایا جائے گا، چیف چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ نیب ترامیم کیس میں بہت وقت لگ چکا ہے،اس کیس کو کافی عرصے سے سن رہے ہیں۔









