بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بجلی 2روپے 7پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی 2روپے 7پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے،منظوری کی صورت میں صارفین پر 35ارب روپے کا بوجھ منتقل ہو گا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق نیپرا بجلی 2روپے 7پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت کرے گا، جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی درخواست پر سماعت ہو گی ،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافہ مانگ رکھا ہے،نیپرا سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گا،منظوری کی صورت میں صارفین پر 35ارب روپے کا بوجھ منتقل ہو گا۔