بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی حکومت نے مہنگی شرح پر قرضہ لینا شروع کر دیا

  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے اقتدار میں آنے کے چند ہی ہفتوں بعد بینکوں سے مہنگی شرح پر قرضہ لینا شروع کر دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو 376 ارب کے بونڈز فروخت کر دیئے۔ حکومت نے پی آئی بیز کی فروخت کا ہدف 100 ارب روپے رکھا تھا۔ تین سال کے پی آئی بیز 1.45 فیصد زیادہ شرح پر فرخت کیے گئے۔ اسٹیٹ بینک نے 3 سال کے پی آئی بیز 13.30 فیصد پر فروخت کیے۔پانچ سال کے پی آئی بیز 1.20 فیصد زیادہ شرح پر فرخت کیے گئے۔ اسٹیٹ بینک نے 5 سال کے پی آئی بیز 12.95 فیصد پر فروخت کیے۔10 سال کے پی آئی بیز 1.4 فیصد زیادہ شرح پر فرخت کیے گئے۔ اسٹیٹ بینک نے 10 سال کے پی آئی بیز 13.15 فیصد پر فروخت کیے۔مرکزی بینک کو 15، 20 اور 30 کے بانڈز پر کوئی پیشکش تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔