بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قوم نوازشریف کی منتظر،وہی ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں ،ن سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری اکرم گجرسمیت دیگر کا اجلاس  سے خطاب

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی پوری قوم منتظر ہے اور وہی پاکستان کو تمام مسائل سے نکال سکتے ہیں اور اکتوبر میں ان کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا۔سعودی دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن کے سنئیر عہدیداروں نے اجلاس منعقد کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ایک عوامی جماعت ہے اور میاں نوازشریف قومی رہنما ہیں جنھوں نے ہمیشہ پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کیا اور پاکستان کی عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا ،پوری قوم نوازشریف کی منتظر ہے کہ وہ واپس آکر آئیں اور انتخابات جیت کر پاکستان کو تمام چیلنجز سے باہر نکالیں اور اوورسیز پاکستانی مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہیں جو ترقی یافتہ پاکستان چاہتے ہیں۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری اکرم گجر، سنئیر نائب صدر محمودالحق ڈوگر، صدر ریاض ریجن عدنان اقبال بٹ سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ میاں نوازشریف کی واپسی پر ان کے تاریخی استقبال میں کردار ادا کریں گے.