خریداروں کے رش کے باعث اسٹاک ختم ، عوام نے ریکارڈ خریداری کی، ڈاکٹر نعمان رامے
نمائش کے اختتام پر شاندار آتش بازی کی گئی اور کامیاب نمائش کے انعقاد پر کیک کاٹا گیا
ایبٹ آباد: تاریخی فرنیچر کی تین روزہ نمائش اختتام پذیر ہوگئی۔ ا ختتامی تقریب میں جسٹس ملک منظور حسین جج ہائی کورٹ ایبٹ آباد، جبران ملک چیئرمین ڈسٹرکٹ زکوة کمیٹی، ملک شکیل اعوان مرکزی صدر انجمن تاجران مانسہرہ، جسٹس ہیلپ انٹرنیشنل کے صدر ندیم شیخ ایڈووکیٹ، مزدور رہنما سید ذوالفقار شاہ سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ، فرنیچر کی نمائش کا انعقاد Reach کارپوریٹ سلوشن کی جانب سے کیا گیا۔ نمائش میں ملک بھر سے 50 سے زائد کمپنیاں اپنے اسٹال لگارہی ہیں۔جسٹس ملک منظور حسین نے کہا کہ فرنیچر نمائش کا انعقاد خوش آئند ہے، عوام کو بہترین فرنیچر مناسب داموں میں مل رہا ہے، ریچ کے سی ای او ڈاکٹر محمد نعمان رفیع رامے نے کہا کہ نمائش نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ،اسٹالز پر فرنیچر خریداروں کا رش ، فرنیچر عوام کیلئے مارکیٹ سے کم داموں میں فراہم کیا جارہا ہے،خریداروں کے رش کے باعث اسٹاک ختم ہو گیا، عوام نے ریکارڈ خریداری کی، جلد دوبارہ نمائش کا انعقاد کریں گے، آرڈرز زیادہ آنے سے فرنیچر کا اسٹاک ختم ہو گیا۔ اس موقع پر مہمانان کو اجرک پہنائی گئی ،نمائش کے اختتام پر شاندار آتش بازی کی گئی اور کامیاب نمائش کے انعقاد پر کیک کاٹا گیا، اس نمائش میں پاکستان کی معروف کمپنیاں الخیر فوم، ایم اینڈ انٹیریر، سعادت فرنیچر، احد فرنیچر، ٹریڈیشنل آرٹ، میگا فرنیچر، رائیل فرنیچر، پاکستان فرنیچر، ایم ایچ انٹیریر، فیوچر آفس، ایم جے فرنیچر، ترکش انٹر وڈ، پاک ٹرائیبل، لائف انٹیرئر، فائن فرنیشرز، عالیشان فرنیشرز، ھوم اسٹائیل، تاج فرنیشرز، عامر ووڈ انٹیرئیر، دی موڈ لیونگ، آدم ٹریڈرز، عبداللہ بیڈ شیٹ، الیاس سمیت دیگر معروف کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔
عوام کو بہترین فرنیچر مناسب داموں میں مل رہا ہے، جسٹس ملک منظور حسین








