بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سری لنکا نے ایشیاکپ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان   کردیا

کولمبو: سری لنکن کرکٹ بورڈ نےایشیاکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نےایشیاکپ کیلئےداسن شناکا کو ٹیم کے کپتان مقرر کر دیاجبکہ کوشال مینڈس نائب کپتان مقرر ہوئے ہیں۔

پاٹھم نشانکا، دموتھ کرونا رتھنے، کوشال پریرا، چریتھ اسالانکا اسکوڈ کا حصہ ہونگے۔

دھننجیا ڈی سلوا،سدھیرا سماراوکراما، مہیش تھکشانا، دونیتھ ویلالاگے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

متھیشا پتھیرانا ، کسن راجیتھا ، دُشان ہیمانتھا، بنورا فرنینڈواور پرامودھ مدوشان اسکواڈ کا حصہ

وانندو ہسارانگا اور دُشمانتھا چمیراانجری کی وجہ سے اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔

سری لنکا ایشیاکپ میں پہلا میچ 31 اگست کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق کوشال پریرا فلو کی وجہ سے اسکواڈ جوائن نہیں کر سکے۔

کوشال پریرا صحتیاب ہونے کے بعد اسکواڈ جوائن کریں گے۔