اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی، جس کیلئے وزرات قانون نے اجازت دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے ، جس کیلئے وزارت قانون نےسائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنےکی اجازت دیدی ہے۔
وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سےسکیورٹی خدشات کےپیش نظرسماعت اٹک جیل میں ہوگی۔
ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں سائفرکیس کی سماعت جج ابوالحسنات محمدذوالقرنین ہی کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کا فیصلہ








