روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے بھارت میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدارتی محل کریملن سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر پیوٹن جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت نہیں جائیں گے۔
جی 20 اجلاس میں شمولیت کیلئے روس کی نمائندگی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کریں گے۔
روسی صدراور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دو طرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
کریملن کے مطابق پیوٹن دونوں رہنماؤں نے برکس کی توسیع اور جی 20 سربراہی اجلاس پر بھی بات کی۔
خیال رہے کہ جی 20 سربراہی اجلاس اگلے ماہ بھارت کے شہر نئی دہلی میں ہوگا۔
روسی صدر نےبھارت میں ہونےوالےجی 20 اجلاس میں شرکت سے انکارکردیا








