بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایک کیس میں سزا معطلی کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں رہنما عام بات ہے: سرفراز بگٹی

اسلام آباد: نگران وزیرِ داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کے بعد سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں رہنے کو عام سی بات قرار دے دیا ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایک مقدمے میں بری ہو کر دو سرے کیس میں ٹرائل شروع ہونا عام پریکٹس ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطل کردی تھی تاہم چیئرمین تحریک انصاف کی رہائی کی راہ میں سائفر کیس رکاوٹ ہے کیونکہ اس کیس میں عمران خان پہلے سے ہی 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

اسلام آباد کی سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات نے چیئرمین تحریک انصاف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے اور عدالت نے انہیں 30 اگست کو ذاتی حیثیت میں بھی طلب کیا۔