اسلام آباد(ممتازنیوز )سابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ اِس وقت ملک اور قوم ’’پراجیکٹ عمران‘‘ کے نتائج کے عذاب میں مبتلا ہے جو آج تک جاری ہے بجلی کے بل اُس کا ایک عکس ہے . قوم کو اُن سب کرداروں کو آج کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے جن کی وجہ سے پاکستان آئی ایم کو خیر باد کہنے کے بعد آئی ایم گیا، معاہدے کی خلاف ورزی کر کے ڈیفالٹ کے کنارے پہنچا، معاشی تباہی ہوئی اور ڈالر آج اِس قیمت پہ پہنچا،مہنگائی نے غریبوں کا جینا حرام کیا۔
بدھ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغا م میں مریم اورنگزیب نےکہاکہ کس کو تکلیف تھی جب وزیراعظم نوازشریف نے آئی ایم کو ہمیشہ کے لئے خیر آباد کہا. کس کو تکلیف ہوئی جب نواز شریف کے دور میں پانچ سال آٹے، گھی اور چینی کی قیمت نہیں بدلی .
کس کو تکلیف تھی جب مہنگائی 4 فیصد کی کم ترین سطح پر؟ 14000 میگاواٹ بجلی بنی ،سستی بجلی اور گیس تھی ، سستی روٹی تھی ،معاشی ترقی 6.1 فیصد تھی ،سی پیک آیا، دہشت گردی ختم ہوئی، نوجوان کو روزگار مل رہا تھا، تو کسے تکلیف ہوئی؟ آج قوم کو بل جلاتے ہوئے یہ ضرور سوال کرنا چاہیے کہ پاکستان کی ترقی کے سفر کو کس نے جلایا؟ یہ سازش نوازشریف کے خلاف نہیں، پاکستان اور عوام کے روزی اور روٹی کے خلاف تھی جو آج اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں.
نفرت، فساد اور انتشار کے بیج بوئے جس کو آنے والی نسلیں بھگتیں گی









