بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایشیا کپ : بنگلا دیش اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں سری لنکا کیخلاف بنگلادیش کی  تیسری وکٹ 36  رنز پر گرگئی۔

بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر  پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد بنگلادیش کی جانب سے  محمد نعیم اور تنزید حسن نے میچ کا آغاز کیا لیکن یہ آغاز  بنگلادیش کیلئے زیادہ اچھا ثابت نہ ہوسکا۔

میچ کے آغاز  میں اوپننگ بیٹسمین  تنزید حسن صرف 4  رنز  اور پھر  مجموعی  25 رنز پر محمد نعیم بھی پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد بنگلادیشی کپتان  شکیب الحسن بھی سری لنکا کے  مینڈس  کی گیند پر صرف5  رنز بناکر واپس لوٹ گئے۔

ایشیا کپ کا دوسرا میچ سری لنکا اور بنگلا دیش کے درمیان سری لنکا کے شہر پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

ٹاس کے موقع سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا کا کہنا تھا کہ وکٹ اسپنرز کیلئے سازگار ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس وائرل بخار کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں ان کی جگہ انعام الحق کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ملتان میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے شکست دی تھی۔