بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایشیا کپ : سری لنکن نے بنگلادیش کو5وکٹوں سے شکست دے دی

ایشیا کپ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق میچ سری لنکا کے شہر پالی کیلے میں کھیلا گیا۔
بنگلادیش کےکپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 43 ویں اوور میں 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
بنگلہ دیش کی طرف سے صرف نجم الحسن نے عمدہ بیٹنگ کی لیکن دیگر کھلاڑیوں نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔ نجم الحسین 89 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
بنگلادیش کی طرف سے محمد نعیم اور تنزید حسن نے میچ کا آغاز کیا تھا، اوپننگ بلے باز تنزید حسن اور محمد نعیم جلد آؤٹ ہوگئے تھے۔
اس کے بعد بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن بھی سری لنکا کے مینڈس کی گیند پر صرف5 رنز بناکر واپس لوٹ گئے، اس موقع پر نجم الحسین نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔
بنگلہ دیش کی طرف سے توحید نے 20، محمد نعیم نے 16 اور مشفیق الرحیم نے 13 رنزبنائے۔
سری لنکا کی طرف سے ماتھیشا پتھیرانا نے 4 اور مہیش تھیکشانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔