بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں پٹرول تقریبا 15 روپے مہنگا لیکن متحدہ عرب امارات نے فی لیٹر کی قیمت اتنی زیادہ بڑھا دی کہ پاکستانی اپنا دکھ بھول جائیں گے

ابوظبی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یواے ای) نے مسلسل تیسرے ماہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق جمعہ یکم ستمبر سے ہوگا، نئی قیمتوں میں 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے۔متحدہ عرب امارات میں سپرپیٹرول 98 کی قیمت 3.14 درہم سے بڑھا کر 3.42 درہم لیٹر کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ پیٹرول95 کی قیمت 3.02 درہم سے بڑھا کر 3.31 درہم لیٹر کردی گئی ہے۔