بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افغانستان،کابل کی ایک مسجد میں دھماکہ، 50 سے زائد افراد جاں بحق

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں دھماکے سے پچاس سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی کابل کی ایک مسجد میں اس وقت زور دار دھماکہ ہوا، جب وہاں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ جمعہ بھی قندوز کی ایک مسجد میں دھماکہ ہوا تھا، جس میں 33 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ قبل ازیں افغانستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 3 دھماکوں کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 65 زخمی ہو گئے تھے۔