بھارتی اداکارشاہ رخ خان نے دبئی کے برج خلیفہ پر فلم ’جوان‘ کے ٹریلرکی ریلیز کے دوران ایک انوکھی بات کہہ دی۔
بالی ووڈ سپراسٹار نے کہا کہ انہیں اس فلم میں متعدد کردارادا کرنے پڑے کیونکہ اس میں تفریح کا ہر ممکن عنصر شامل ہے۔
شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ فلم کے لیے انہیں گنجا ہونا پڑا۔
اداکارنے دلچسپ اندازاپناتے ہوئے کہا کہ ’ابھی آپ لوگوں کے لیے میں گنجا بھی ہوگیا ہوں تواسی کی عزت کے لیے چلے جانا‘۔
King Khan talking about Jawan
Jawan has the aspects for all the people!✨🔥
Watch it with family, everyone will love one or other aspects of the movie ✨❤️@iamsrk @RedChilliesEnt @Atlee_dir @yrf @SRKUniverseUAE #Jawan #JawanTrailer #JawanCelebrationAtBurjKhalifa… pic.twitter.com/AwW6hicSrH— Shah Rukh Khan Universe Fan Club (@SRKUniverse) August 31, 2023
انہوں نے مزید کہا، ’مجھے فلم میں 6 یا 7 گیٹ اپ کرنا پڑے، اور میں گنجا بھی ہوا ہوں۔ لہذا یہ ایک ایسی چیز ہے جو میں زندگی میں کبھی دوبارہ نہیں کروں گا، یہ پہلی اور آخری بار ہے‘۔
فلم ”جوان“ شاہ رخ خان کی پہلی پین انڈین فلم ہے، اداکار کا کہنا ہے کہ ایکشن فلم کا مقصد زبان، مذہب، ذات پات، نسل یا رنگ کی کسی رکاوٹ کے بغیر لوگوں کو تفریح فراہم کرنا تھا۔
SRK is absolutely electric as he performs on Zinda Banda during the #JawanCelebrationAtBurjKhalifa ⚡💥😍@iamsrk @RedChilliesEnt @Atlee_dir @yrf @SRKUniverseUAE #Jawan #JawanTrailer #ShahRukhKhan #BurjKhalifa pic.twitter.com/THFUpgDC7P
— Shah Rukh Khan Universe Fan Club (@SRKUniverse) August 31, 2023
اس کے بعد انہوں نے مزید کہا، ’ہمیں اس دنیا کی سب سے بڑی طاقت یعنی خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت ہے، لہذا ہمیں انہیں بااختیار بنانا ہوگا۔ لہٰذا یہ فلم ان کے بارے میں ہے لیکن اس میں محبت، خوشی، ایکشن، ڈرامہ، جذبات، یہ سب کچھ ہوگا‘۔
فلم ”جوان“ میں نینتھارا، سانیا ملہوترا، ریشی ڈوگرہ، پریا منی اور دپیکا پڈوکون بھی نظر آئیں گی، فلم 7 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔








