بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت کی تامل فلم ”جیلر“ نے 10 اگست کو ریلیز ہونے کے بعد سے ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی، فلم کو سال کی سب سے زیادہ منافع بخش فلم قرار دیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیلسن دلیپ کمار کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم دنیا بھر میں 600 کروڑ تک کا بزنس کرچکی ہے۔
اس فلم کو تامل سنیما کی تاریخ میں دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی کامیابی کے عوض پروڈکشن کمپنی کے مالک کالنتھی مارن نے رجنی کانت کو 100 کروڑ روپے اور 1.24 کروڑ روپے کی لگژری کار بی ایم ڈبلیو تحفے میں دی ہے۔
سوشل میڈیا پر اسی حوالے سے ویڈیوز بھی پوسٹ کی گئی ہیں۔
BREAKING:
Kalanithi Maran gifts BMW X7 to superstar #Rajinikanth for the historic #Jailer success.pic.twitter.com/8IDGmFo2KV
||#600CrJailer||
— Manobala Vijayabalan (@ManobalaV) September 1, 2023
اس کے علاوہ پروڈیوسر کی جانب سے رجنی کانت کو پھول دیتے ہوئے اور 100 کروڑ کا چیک دیتے ہوئے بھی تصاویر شئیر کی گئی ہیں۔
Mr. Kalanithi Maran met Superstar @rajinikanth and handed over a cheque, celebrating the historic success of #Jailer pic.twitter.com/Y1wp2ugbdi
— Sun Pictures (@sunpictures) August 31, 2023
واضح رہے کہ رجنی کانت کی فلم کی ریلیز بھارت میں کسی تہوار سے کم نہیں، یہی وجہ ہے کہ ریاست تامل ناڈو میں کارکنوں کی اکثریت نے جیلر کی ریلیز کے دن اپنے دفاتر سے چھٹیوں کی درخواست کی تھی۔
اس کے علاوہ بھارت میں 2 مشہور کپمنیوں نے 10 اگست کو چھٹی کا اعلان کیا تھا۔
فلم جیلر میں بالی ووڈ کے اداکار جیکی شروف اور تمنا بھاٹیہ نے بھی اداکاری کی ہے۔








