بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک بھارت ٹاکرا، ٹکٹس ری فنڈ کروانے کیلئے پی سی بی نے پالیسی جاری کردی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ کے میچز کے ٹکٹس ری فنڈ ہونے سے متعلق پالیسی جاری کر دی، ٹکٹ ری فنڈ کی تمام درخواستیں ٹکٹنگ ویب سائٹ پر وصول کی جائیں گی۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں ٹکٹس ری فنڈ پالیسی کی وضاحت کی گئی ہے۔پی سی بی کے مطابق ایشیا کپ کے میچز کے ٹکٹس صرف اسی صورت میں ری فنڈ ہو سکیں گے جب میچ ٹاس سے پہلے ختم ہو جائے یا پھر میچ کا وینیو تبدیل ہو جائے اور ٹکٹ ہولڈر کے لیے نئے وینیو پر میچ دیکھنے کے لیے پہنچنا مشکل ہو۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹکٹس ری فنڈ نہیں ہوں گے اگر
میچ کا ٹاس ہو جانے کے بعد
میچ خراب موسم کی وجہ سے ختم کر دیا جائے یا مؤخر کر دیا جائے اور دوبارہ کھیلا جائے تاہم اگر میچ ری شیڈول ہو اور ٹکٹ ہولڈر کے لیے میچ دیکھنا ناممکن ہو تو اس صورت میں ٹکٹ ری فنڈ ہو جائے گا
ٹکٹس ری فنڈ کے لیے تمام درخواستیں پی سی بی کی ٹکٹنگ ویب سائٹ پر وصول کی جائیں گی
ری فنڈ درخواست موصول ہونے کے بعد 10 ورکنگ دنوں میں اس پر عمل ہو گا
ٹکٹس دوسروں کو فروخت کرنے یا تبدیل کرنے والے ری فنڈ کے حقدار نہیں ہوں گے
گراؤنڈ سے نکالے گئے افراد بھی ٹکٹ ری فنڈ نہیں کرا سکیں گے ۔