عمان: پاکستان نے فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار 5 سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا، جس پر صدر و سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی۔
فائیو سائیڈ ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان اور عمان کےدرمیان سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا، اس کے بعد فائنل میچ بھی آج ہوگا۔ کپتان پاکستان رانا عبدالوحید 21 گول کے ساتھ ایونٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔
پہلا سیمی فائنل پاکستان اور عمان کے مابین پاکستانی وقت کے مطابق دن کے 12 بجے کھیلا جائے گا۔
1994 ورلڈ کپ گولڈ میڈلسٹ اولمپئن وسیم فیروز بطور ہیڈ کوچ ٹیم کے ساتھ ہیں۔









