لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس کے بعد پاکستان کیخلاف حکمت عملی بتا دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر روہت شرما کا کہنا تھا کہ اچھا سکور کر کے پاکستان پر دباؤ بڑھائیں گے۔ ہماری ٹیم میں 3 فاسٹ باؤلرز اور 3 ہی سپنرز ہیں۔ کیمپ میں ایشیا کپ کی بھرپور تیاری کی ہے۔
دوسری جانب کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہی کرتے۔ سری لنکا میں کافی کرکٹ کھیلی، کنڈیشنز کے کافی ہم آہنگ ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے مابین ہمیشہ ہی کانٹے کا مقابلہ ہوتا ہے۔









