بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایشیا کپ: شاہین نے روہت کے بعد کوہلی کا شکار کرلیا، بھارت کے 2 کھلاڑی آؤٹ

ایشیا کپ ون ڈے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ جاری ہے جس میں شاہین آفریدی نے بھارت کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرلیا۔

بھارتی کپتان روہت شرما ٹیم کے مجموعی 15 اسکورز پر شاہین کی گیند کا شکار ہوئے، روہت نے 22 گیندوں پر گیارہ رنز بنائے۔

اس کے بعد شاہین نے کوہلی کو 4 رنز پر بولڈ کیا، اس وقت کریز پر شبمن گل اور نئے آنے والے بلے باز شریس ائیر موجود ہیں۔

پالیکیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا اور میزبان ٹیم پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی بیٹنگ کرتے، ایونٹ میں ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

روہت شرما نے کہا کہ اچھا اسکورکرکے پاکستان پر دباؤ بڑھائیں گے،بھارتی ٹیم میں تین فاسٹ بولر اور تین اسپنرز شامل ہیں۔

بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم:

اس بڑے معرکے کے لیے پاکستانی پلیئنگ الیون کا اعلان گزشتہ شب کردیا گیا تھا جس کے مطابق ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔