لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ایشیا کپ کا میلہ سجنے کو تیار ہے، میچ اڑھائی بجے شروع ہو گا مگر لاہوری پہلے سے عالمی مقابلہ دیکھنے کو بے چین ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں آج بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں ایشیا کپ کے معرکے کیلئے دوبدو ہوں گی۔ لاہوری شائقین کھیل دیکھنے کو بے چین ہیں اور کئی گھنٹے قبل ہی باجے اور رنگ برنگ پلے کارڈز تھامے قذافی سٹیڈیم کے سامنے جمع ہو گئے۔ انہیں انتظار ہے کہ جیسے ہی سٹیڈیم کے گیٹ کھلیں وہ اندر داخل ہوں اور انٹرنیشنل ٹیموں کی ایشیا کا تاج سر پر سجانے کی جنگ کا نظارہ کریں۔
زندہ دلان لاہور اپنی ٹیم کی پرفارمنس بھی 6 ستمبر کو قذافی سٹیڈیم میں ہی دیکھیں گے، قومی ٹیم آج کا میچ جیتنے والی ٹیم کے ساتھ کھیلے گی۔









