پاکستان اور بھارت کے درمیان ہفتے کو ہونے والے میچ کے دوران ایک خاندان کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جو اسٹیڈیم میں بریانی کا پتیلا ہی اٹھا لائے۔
ہفتے کو ایشیا کپ ون ڈے میں پاکستان کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 35 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جب کہ نسیم شاہ نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں اور حارث رؤف نے 58 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
اس میچ میں پاکستانی فاسٹ بولرز نے تاریخ رقم کی، ایشیا کپ ون ڈے کی تاریخ میں پہلی بار فاسٹ بولرز نے مخالف ٹیم کی تمام وکٹیں اڑادیں۔
پاک بھارت میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا لیکن اسٹیڈیم سے ایک تصویر سامنے آئی جس میں کراؤڈ میں بیٹھی خاتون پتیلے میں سے بریانی نکال رہی ہیں۔
SOMEONE IN THE #PAKISTAN FAN AREA BROUGHT AN ENTIRE DAIG OF BIRYANI 😍😍😍😁😁😁🤤🤤🤤🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰#PAKvIND #AsiaCup pic.twitter.com/0aj5otOypC
— Anthony J Permal (@_galactictony) September 2, 2023
انتھونی پرمل نامی صارف نے تصویر شیئر کی اور لکھا ‘پاکستانی مداحوں کے ایریا میں کوئی بریانی لے کر آیا ہے’۔
صارف کی ٹوئٹ وائرل ہوئی تو صارفین نے بھی اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔
ایک صارف نے کہا ‘بریانی ہو اور پھر بارش اور پاکستان اور بھارت کا میچ، یہ سب مجھے چاہیے’۔
Biryani+Rain+PakvsInd, this is what I want😭 #PAKvIND #AsiaCup2023 pic.twitter.com/wXbrp0Qe2s
— zɐınʎ (@Xyyneb) September 2, 2023
ایک اور صارف نے کہا ‘ان خاتون نے شاندار کامبی نیشن بنایا ہے، بارش میں بریانی اور پھر لائیو پاکستان اور بھارت کا میچ، یہ رحمت نہیں تو اور کیا ہے’۔
This lady made a LIT COMBO 🔥Biryani with Rain and live PakvsInd 💘What else is called blessing?#PAKvIND#AsiaCup2023 #PakistanCricket pic.twitter.com/HxyAV3Sa5L
— 11:11 (@hanmhihn) September 2, 2023









