بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایشیا کپ: بنگلادیش کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری

ایشیا کپ ون ڈے کے چوتھے میچ میں بنگلادیش کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

اس وقت کھیل کے 18 اوورز مکمل ہوچکے ہیں اور بنگلادیش نے دو وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنالیے ہیں۔

بنگلادیش کے محمد نعیم 28 رنز بناکر مجیب الرحمان کی گیند کا شکار ہوئے جب کہ توحید کو گلبدین نائب نے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ کیا۔

ایشیا کپ کا یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے موقع پر بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے ،اچھا اسکور دینے کی کوشش کریں گے۔

افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ  ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کو ترجیح دیتے، لاہور میں ہمیں شائقین کی بہت سپورٹ حاصل ہے۔