برطانوی حکومت کی جانب سے جاری سرکاری اعداد و شمار میں انکشاف ہوا ہے کہ وہاں رہائش پذیر اقوام میں سے پاکستانی نوجوان سب سے زیادہ نکمے اور غیر پیداواری ہیں۔
برطانوی حکومت کی جانب سے جاری ڈیٹا سیٹ کو ’بے روزگاری‘ کے عنوان سے جاری کیا گیا ہے، جس میں 16 سے 24 سال کی عمر کے ایسے لوگوں کی تعداد ظاہر کی گئی ہے، جو نہ تو کام کر رہے ہیں، نہ ہی تربیت یافتہ ہیں اور نہ ہی کسی تعلیمی ادارے میں داخلہ لیے ہوئے ہیں۔
یہ ڈیٹا 2017 سے 2019 تک تین سال کے عرصے میں جمع کیا گیا تھا۔
برطانیہ میں پاکستانیوں کی شرح سب سے زیادہ ہے، جن میں سے 14.3 فیصد بے روزگار ہیں۔ یہ تعداد نو ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔

اس کے بعد سب سے زیادہ شرح 12 فیصد کے ساتھ بنگلہ دیش کی ہے، جبکہ اعداد و شمار کے مطابق صرف 7.3 فیصد ہندوستانی نوجوان بیکار ہیں۔
16 سے 64 سال کی عمروں پر محیط ملک کے مجموعی روزگار کے اعداد و شمار بھی اسی طرح کے رجحان کو ظاہر کرتے ہیں۔
اس ڈیٹا سیٹ میں، پاکستانیوں اور بنگلہ دیشیوں کو ایک ساتھ ملایا گیا ہے، لیکن اس کے باوجود ملازمت کرنے والوں میں 58 فیصد پاکستانی 10 زمروں میں سب سے نیچے ہیں۔









