بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر بھارتی کرکٹ بورڈ وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچیں گے

لاہور: بھارتی کرکٹ بورڈکے صدر راجر بنی وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچیں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا 3 رکنی وفد کل دوپہر واہگہ بارڈر پہنچے گا۔

وفد کی قیادت بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی کریں گے۔

بھارتی وفد میں بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا بھی شامل ہوں گے۔

بھارتی وفد پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔

وفد ایشیا کپ کے میچ بھی دیکھے گا جبکہ گورنرہاوس میں آفیشل ڈنر میں بھی شرکت کرے گا۔