بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سالگرہ کا جشن، افتخار احمد کرکٹرز کے ہاتھوں مذاق بن گئے؟

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے جارہانہ مزاج بلے باز افتخار احمد اپنی ہی سالگرہ پر دیگر کھلاڑیوں کے ہاتھوں کیسے مذاق بن گئے؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی  جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ پوری پاکستانی ٹیم، کوچز اور دیگر اسٹاف افتخار احمد کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ انہیں مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔

اب اس تقریب میں ہوا کچھ یوں کہ جیسے ہی بیٹر فخر زمان تشریف لائے تو وہ سب سے کہنے لگے کہ مبارکباد دینے سے پہلے بھائی کیلئے دعا کرو ، اس کے بعد انہیں کہنے لگے کہ آج سے آپ ہمارے بڑے نہیں چھوٹے بھائی ہو ، اللہ آپکو لمبی زندگی عطا کرے۔ چلو اب کیک کاٹتے ہیں۔

اس دوران شاداب خان اور حارث رؤف نے انہیں ہنسی مذاق کرتے ہوئے کہا بھائی آپ دکھتے تو 16 سال کے ہو لیکن یہ بتا دو کہ اب آپ 32 سال کے ہو گئے ہو یا پھر 33 سال۔ یہ بات سنتے ہی سارے ہنسنے لگے اور ایک دوسرے کو کیک کھلانے لگے۔

اس تقریب کی سب سے اچھی بات یہ تھی کہ موجودہ کرکٹ ٹیم کا جو اتحاد ہمیں گراؤنڈ میں دیکھنے کو ملتا ہے وہی یہاں بھی دیکھنے کو ملا۔

اس کے علاوہ یہ کہ تمام ساتھی کرکٹر جتنا بھی اسٹار مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کی عمر کا مذاق اڑا لیں یہ برا نہیں مانتے ۔تمام کھلاڑیوں کو چھوٹے بھائی کی طرح عزت دیتے ہیں۔