راولپنڈی(نیوز ڈیسک)کوہ نور مل محلہ قاسم آباد میں گیس کی مین پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں 4 سے 5 افراد جھلس گئے۔راولپنڈی میں کوہ نور مل محلہ قاسم آباد میں گیس کی مین پائپ لائن میں دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 سے 5 افراد جھلس گئے۔اہل علاقہ کے مطابق گلی میں عرصہ دراز سے گیس کی مین پائپ لائن سے گیس لیک ہو رہی تھی۔ محکمہ سوئی گیس حکام کو سینکڑوں شکایات کیں لیکن گیس پائپ لائن کی مرمت نہ کی جا سکی۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ آج صبح سویرے اچانک گیس پائپ لائن پھٹ گئی جس سے 5 بچے جھلس گئے۔
راولپنڈی میں گیس کی مین پائپ لائن میں دھماکا، 5 افراد جھلس گئے








