لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری آ گئی، ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی ہے۔ ٹرافی آج اور کل مختلف شاپنگ مالز، تعلیمی اداروں اور تاریخی مقامت پر لے جائی جائے گی۔
دوسری جانب پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف آج غیر ملکی مہمانوں کو ظہرانہ دے رہے ہیں جس میں بنگلہ دیشی ہائی کمشنر، افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور بھارتی عہدے داران راجر بنی، راجیو شکلا اور ساتھیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔









