معتددایوارڈز اپنے نام کرنے والی بالی وڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے ویڈیوکلپ سے مداحوں کے تجسس کو بڑھا دیا۔
ہندوستان اور بین الاقوامی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مختصر دورانیے پر مشتمل ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں انہیں انگریزی کے حرف ’ڈبلیو’ کو بار بار اپنی آنکھوں کے سامنےنظر آنے پر پریشان ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو کا آغاز انوشکا کے ہاتھ میں ایک کافی مگ کے ساتھ ہوتا ہے جس پر چاکلیٹ سے حرف ’ڈبلیو’ کو ڈیزائن کیا گیا تھا۔
کافی سامنے آنے کی دیر تھی کہ پھر اداکارہ کو ہر لمحہ ہر جگہ بار بار ’ڈبلیو’ نظر آنے لگا ہے اب چاہے وہ کسی پارلر کا لوگو ہو یا پھر آسمان میں بادل کی صورت، ’ڈبلیو’ حرف انوشکا کو کسی چیز کو رونما ہونے کا اشارہ دیتا دکھائی دے رہا ہے۔
کیپشن میں انہوں نے اپنی پریشانی کااظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’آخر ڈبلیو یہ نشانی کیا ہے؟’ ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ ’پرومو’ کا بھی استعمال کیا۔
ویڈیو منظر عام پر آتے ہی صارفین کی جانب سے ملے جلے خیالات سامنے آگئے کسی نے ڈبلیو کو ایک نئی ویب سائٹ کی لانچ کا اشارہ سمجھا تو کوئی اسے ورلڈکپ سے جوڑتا نظر آیا۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ آخر اداکارہ انوشکاشرما کیا نیا لانے والی ہیں ان ویڈیو کلپ کے بعد صارفین کافی بےصبر دکھائی دیے۔








