بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایشیا کپ، اے سی سی نے وینیو کولمبو برقرار رکھنے کا یکطرفہ فیصلہ کرلیا

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آگاہ کیا ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل سمیت سپر فور مرحلے کے میچز کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔

اسپورٹس سے متعلق خبر شائع کرنے والی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق سری لنکا میں شیڈول میچز پر اے سی سی اور پی سی بی میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ اے سی سی نے مرضی سے وینیو کولمبو برقرار رکھنے کا یکطرفہ فیصلہ کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی طرف سے اے سی سی جنرل کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی گئی ہے۔ پی سی بی کا موقف ہے کہ کولمبو میں خراب موسم کے باعث وہاں پر میچز کرانے سے نقصان ہوگا۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی سی بی چاہتا ہے کہ میچز ایسے مقام پر ہوں جہاں ٹورنامنٹ متاثر نہ ہو۔ بطور میزبان پی سی بی چاہتا تھا کہ ایشیا کپ کے تمام میچز پاکستان میں ہوں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ایسا نہیں ہوسکتا کہ کسی ایک بورڈ کی مرضی سے وینیو فی الفور تبدیل کردی جائے۔ وینیو ہیمبنٹوٹا ہوگی یا کولمبو فیصلہ مشترکہ طور پر ہونا چاہیے۔